غزہ اور اسرائیل کے درمیان ڈھائی کلومیٹر لمبی سرنگ کا انکشاف

سرنگ کے ذریعے اسرائیل میں کارروائی خارج از امکان نہیں: اسرائیلی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

محاصرہ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کو اسرائیلی علاقے کیبوٹس عین ہاشلوشہ سے ملانے والی ایک زیر زمین خفیہ سرنگ کا سراغ لگایا گیا ہے۔

عبرانی روزنامے 'ہارٹز' کے مطابق 15 میٹر گہری سرنگ بارودی مواد سے بھری ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اخبار کے اس دعوے کی کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ اخبار کے مطابق ڈھائی کلومیٹر لمبی یہ سرنگ خان یونس اور غزہ کے درمیان موجود ایک گائوں کو اسرائیلی علاقے سے ملاتی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سرنگ کا مقصد اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنا یا ان علاقوں پر اندر سے حملے کرنا ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرنگ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل کے درمیان دریافت ہونے والی سب سے لمبی سرنگ ہے۔

سال 2006ء میں اسلام پسند مزاحمت کاروں کی ایک سات رکنی ٹیم نے ایک ایسی ہی سرنگ کے ذریعے سے اسرائیل سرحدی چوکی پر حملہ آور ہوئے جس میں متعدد فوجی مارے گئے جبکہ جلعاد شالیط نامی اسرائیلی فوجی کو یرغمال بنا لیا تھا۔ جلعاد شالیت کو اغوا کے پانچ سال کے بعد ایک معاہدے کے نتیجے میں رہا کیا گیا تھا جس میں اس کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 1027 فلسطینی اسیران کو رہا کروایا گیا تھا۔ ان اسیران میں یوکرائین، شام اور اردن سے تعلق رکھنے والے اسیر بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں