.

شام: کار بم دھماکے میں ایک بچے سمیت بیس ہلاک

باغیوں سے دارکش کا قبضہ چھڑانے کیلیے شامی افواج کوشاں ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی اور شام کی سرحد سے متصل شہر دارکش میں ہونے والے کار بم دحماکے میں کم ازکم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس امر کی اطلاع ان علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھ نے والے ایک گروپ نے دی ہے۔

شام میں جاری خانہ جنگی کے واقعات کی مانیٹرنگ کیلیے قائم ایک ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ کیونکہ اس کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہیں۔ اب تک ہلاک ہونے والے بیس افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے دارکش کا شہر شام باغیوں کے قبضہ میں ہے اور اسے خالی کرانے کیلیے شام کی سرکاری افواج اور ان کے حامی جنگجو گروپ کوشاں ہیں۔

کار بم دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہ علاقہ ترک سرحد سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔