.

میدان عرفات میں خطبہ حج مکمل، مزدلفہ کی طرف سفر شروع

کل عید کے دن منی میں شیطان کو پتھر ماریں گےاور قربانی کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لاکھوں فرزندان توحید آج خطبہ حج سننے کے بعد آج رات کو مزدلفہ سے ہوتے ہوئے منی پہنچیں گے۔ جہاں طلوع آفتاب کے بعد شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلیے قربانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے فرزندان توحید آج میدان عرفات میں خطبہ حج سے مستفید ہوئے۔ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں دیے گئے اس خطبہ حج میں امت کے مسائل اور رجوع الی الللہ اہم نکات تھے۔ میدان عرفات میں پندرہ لاکھ حجج جمع تھے جنہوں نے اپنے رب سے گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔

میدان عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد حجاج کرام میدان عرفات میں نماز ظہر اور نماز عصر کی اجتماٰعی ادائیگی کے ساتھ مزدلفہ روانہ ہورہے ہیں۔ مزدلفہ وہ جگہ ہے جہاں حجاج کے لیے 9 ذوالحجہ کو مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھنا لازم ہے۔ ان دونوں نمازوں کے بعد اسی مزدلفہ سے حجاج کرام وہ کنکریاں جمع کریں گے جو منی میں شیطان کو مارنے کے کام آئیں گی۔ منی کے قافلے رات گئے منی پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔

منی میں منگل طلوع آفتاب کے بعد صبح سویرے کنکریاں مارنے کا فریضہ عیدا الاضحی کے دن کی پہلی اہم سرگرمی ہوگی۔