شام:جنوبی صوبہ درعا میں ٹرک بم دھماکا،21 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 4 بچے اور 6 خواتین شامل،سرکاری فوج پر بم نصب کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے جنوبی صوبے درعا میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق درعا کے علاقے نوا میں بدھ کو سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔واقعے میں چار بچوں اور چھے عورتوں سمیت اکیس افراد مارے گئے ہیں۔

آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں باغی جنگجوؤں نے شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کا محاصرہ کررکھا ہے۔علاقے سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سرکاری فوج پرسڑک کے کنارے بم نصب کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

واضح رہے کہ درعا ہی میں مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی بغاوت کا آغاز ہوا تھا۔اس کے بعد سے اب تک شام میں جاری خانہ جنگی میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں