حماہ میں خودکش ٹرک بم دھماکا،شامی فوجیوں سمیت 31 افراد ہلاک

بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے وسطی شہر حماہ میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک ایک فوجی چیک پوائنٹ پر دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق خودکش بمبار نے حماہ اور سلامیہ کے درمیان واقع شاہراہ پر زرعی آلات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے نزدیک اپنا ٹرک دھماکے سے اڑایا ہے۔مرنے والوں میں شامی فوجی بھی شامل ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ حماہ میں ؁ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد سے سرکاری سکیورٹی فورسز نے اپنا سخت کنٹرول قائم کررکھا ہے اور انھوں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹ بنا رکھے ہیں۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے فوجی چیک پوائنٹ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں