سعودی لڑکی ریحام کا اعزاز، 6 براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر

ساتویں براعظم کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غیر معمولی عزم اور صلاحیتوں کی حامل سعودی کوہ پیما لڑکی کو سعودی حکومت کی طرف سے اعزازات اور انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیلنٹ کے آگے آنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ریحام نامی سعودی لڑکی اب تک چھ براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکی ہیں جبکہ ساتویں براعظم کی بلندترین چوٹی سر کر کے ایک ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ خبر بہت سوں کے لیے حیران کن ہو گی کہ ایک سعودی لڑکی ابتک چھ براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کوسر کر چکی ہے لیکن یہ امر واقعہ ہے۔ ریحام یہ منازل طے کر چکی ہے۔ اس کی ان صلاحیتوں اور حوصلوں کا اعتراف کر نے سعودی حکومت نے حج سے پہلے فیصلہ کیا تھا لیکن مصروفیات کے آڑے آجانے سے ایسا ممکن نہ رہا۔

ٹیکنیکل کمیٹی سعودی فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر خالد السلیمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ نواف بن فیصل جو کہ نوجوانوں کے امور کے نگران بھی ہیں نے حکم دیا ہے کہ ریحام کو اس کی غیر معمولی کامیابی کے شایان شان انعام سے نوازا جائے۔

اس سلسلے میں ریحام اور اس کے اہل خانہ کو اگلے ہفتے کے روز ریاض میں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کیلیے بلایا گیا ہے تاکہ ریحام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے جاسکیں۔

ریحام کے والد کا کہنا ہے کہ ''میری بیٹی دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کوئی شخص جب ایک فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ اس کے لیے ممکن ہو جاتا ہے، میری بیٹی کیلیے آگے بڑھنے کی حد آسمان ہے اس لیے وہ ساتویں بر اعظم کی بلند ترین چوٹی کو بھی سر کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں