.

سلامتی کونسل کا رکن نہ بننے کے سعودی فیصلے کی قطری حمایت

سعودی فیصلہ درست ہے اس سے دنیا کی رائے پر اثر پڑے گا: قطری وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر نے سعودی عرب کے سلامتی کونسل کے بارے میں اس موقف '' اقوام متحدہ کا یہ فورم عرب دنیا کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے ''کی تائید کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن نہ بننے کے سعودی فیصلے کی تعریف کی ہے۔

اس امر کا اظہار قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ سعودالفیصل کے نام اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے '' میرے بھائی شہزادہ سعود الفیصل آپ کا غصہ دنیا کی سلامتی کونسل کے بارے میں رائے کو کنفیوز کرے گا، اس کے لیے ہم آپ کے ممنوں ہیں۔''

واضح رہے یہ پہلا موقع تھا کہ گزشتہ جمعرات کو سعودی عرب کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز سعودی عرب نے اس رکنیت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس سے پہلے فرانس نے بھی سعودی فیصلے کو جائز اور درست قرار دیا تھا البتہ روس نے اس پر تنقید کی ہے۔