.

فلوجہ:عراقی پولیس کے ہیڈکوارٹرز میں خونریز جھڑپیں،5 اہلکار ہلاک

خودکش بمبار کے حملے کے بعد متعدد مسلح حملہ آوروں کی پولیس اہلکاروں پرفائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وسطی مغربی شہر فلوجہ میں متعدد مسلح افراد نے پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر بیک وقت حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ سوموار کی صبح پہلے ایک خودکش بمبار نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہرچیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔اس کے بعد دوسرے بمبار نے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑادیا اورپھر دوسرے حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔مسلح حملہ آور بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فلوجہ دارالحکومت بغداد سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہ ماضی میں امریکا،برطانیہ کی عراق پر فوجی چڑھائی کے وقت القاعدہ کے جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔