ائیر پورٹ دھماکہ: دمشق تاریکی میں ڈوب گیا

باغیوں نے گیس پائپ لائن کو توپ خانے سے نشانہ بنایا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دمشق کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے نزدیک دھماکے کے بعد دیر تک بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے شام کا پورا دارالحکومت تاریکی میں ڈوبا رہا۔ برقی سلسلے کا تعطل دمشق کے مرکزی حصوں تک پھیلا ہوا تھا۔

دمشق کے شہریوں کے مطابق انہیں بدھ کی رات اس وقت عملا ''بلیک آّوٹ ''کا سامنا کرنا پڑا جب ائیر پورٹ کے قریب ایک دھماکہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی پورے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔

ایک خاتون شہری نے شہر کے مرکزی حصے سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے ائیر پورٹ کے قریب ایک بلند شعلہ دیکھا اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔

دمشق کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والی ''آبزرویٹری ''کے مطابق ائیر پورٹ کے نزدیک دھماکے کی وجہ باغیوں کے توپ خانے کے ذریعے ایک گیس پائپ لائن کونشانہ بنانے کی کارروائی تھی، تاہم فوری طور پر بجلی کی ترسیل منقطع ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق باغیوں کی شیلنگ کا ہدف غاسولہ کا قصبہ تھا۔ جو کہ ائیر پورٹ سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ باغی دارالحکومت پر دباو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ بشار الاسد کے قبضے کو کمزور کیا جا سکے۔ واضح رہے اب تک شام کی خانہ جنگی میں ایک لاکھ سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں