.

ایران میں 16 باغیوں کو پھانسی دے دی گئی

پھانسی پاکستانی سرحد کے قریب 14 پاسداران کی ہلاکت کے بعد ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں ہفتے کے روزعلی الصباح سولہ باغیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پھانسی دیے گئے ان باغیوں کا کسی معروف مسلح گروپ کے حوالے سے نام سامنے نہیں آیا ہے۔ ان باغیوں کو پاکستانی سرحد پر 14 ایرانی پاسدران کی ہلاکت کے کی وجہ سے پھانسی دی گئی ہے۔

مقامی عدالتی حکام نے خبر رساں ادارے فارس کو بتایا ہے کہ پھانسی پانے والے 16 باغی سرحدی محافظوں کو سراوان قصبے کے نزدیک ہلاک کرنے کے ذمہ دار قرار پائے تھے۔

واضح رہے ایرانی پاسداران کو جمعہ کی رات باغیوں نے ایک جھڑپ میں نشانہ بنایا تھا۔ اس جھڑپ کے دوران پانچ پاسداران زخمی بھی ہو گئے تھے۔

ایرانی اداروں کے مطابق اس علاقے میں عام طور پر منشیات سمگل کرنے والے گروپوں کی ایرانی سرحدی محافظوں کے ساتھ عام طور پر مڈ بھیڑ ہوتی رہتی ہے۔ اس علاقے میں نسل پرست بلوچوں کی کارروائیاں بھی دیکھنے میں آتی رہتی ہیں البتہ ان دنوں میں بلوچوں کی سرگرمیاں کم ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 16 باغیوں کے بارے میں زیادہ امکان یہ ہے کہ انہیں پہلے سے حراست میں لے کر ان کو سزا سنائی جا چکی تھی جس پر عمل در آمد 14 پاسداران کی ہلاکت کے اگلے روز کیا گیا ہے