.

مصر مرد بیمار ہے جسے صحت مند بنانا ہے: عبوری وزیراعظم

امن و امان اور اقتصادی بہتری کیلیے اقدامات کیے ہیں، تاہم وقت محدود ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی نے پچھلے کئی ماہ سے سیاسی اعتبار سے تقسیم شدہ اپنے ملک کو ایسا مرد بیمار قرار دیا ہے جسے صحت مندی کی طرف لانے کی فوری ضرورت ہے۔

حاذم الببلاوی عبوری وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی حکومت کی کھلی حمایت کرنے والی متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ دورے کا بنیادی مقصد اپنی حکومت کے لیے امداد کے علاوہ مصر کے ساتھ متحدہ امارات کے معاہدوں کو اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

واضح رہے عرب امارات نے مصر میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد مصر کیلیے غیر معمولی امداد کا اعلان کیا ہے۔ عرب امارات نے مصر کے مرکزی بنک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کے علاوہ تیل بردار سات بحری جہاز بھجوائے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 225 ملین ڈالر ہے۔

یہ ساری امداد امارات کی طرف سے مرسی حکومت کے خاتمے کے بعد دی گئی ہے۔ جس سے عبوری مصری حکومت کو کافی آسانی ملی ہے۔

حاذم الببلاوی نے متحدہ عرب امارات میں مصری امارات کمیونیٹیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ''مصر میں امن و امان اور اقتصادی بحالی کیلیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔'' لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ''مطلوبہ نتائج لینے کے لیے وقت محدود ہے۔''