شام: ابراہیمی اور بشارالاسد میں ملاقات کی تیاری

دسمبر 2012ء کے بعد دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے صدر بشارالاسد سے شام میں قیام امن کیلیے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے مشترکہ نمائندے الاخضر ابراہیمی کی دمشق میں غیر معمولی ملاقات کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ابراہیمی گزشتہ دو روز سے شام ہیں اور ان کی شام میں موجودگی کے دوران بشارالاسد کے بارے میں سخت خیالات سامنے آئے ہیں۔ دونوں شخصیات کے درمیان دسمبر 2012 کے بعد یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ ملاقات کے دوران شام میں اور عبوری سیٹ اپ کی تشکیل کی خاطر ہونے والے جنیوا ٹو مذاکرات کے بارے میں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنا ہے۔

جنیوا ٹو کیلیے ابھی تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہو سکی اور نہ ہی فریقین کے درمیان بعض بنیادی معاملات پر اتفاق ممکن ہوا ہے۔

امریکا اور روس ان امن مذاکرات سے شام میں عبوری سیٹ اپ کی تشکیل کے خواہاں ہیں جبکہ شامی اپوزیشن بشارالاسد اور ان کے اتحادی ایران کو اس امن کانفرنس میں دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں