مرسی کے حامی سینئیر رہنما عصام العريان کی گرفتاری

ابتک دو ہزار سے زائد حامی گرفتار اور سینکڑوں مارے جا چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں اخوان المسلمون کے سینئیر رہنما عصام العريان کو بھی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری قاہرہ کے مضافات میں ایک کریک ڈاون کے دوران عمل میں آئی ہے۔

عصام العريان اخوان کے سیاسی ونگ حریت و انصاف پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ہیں۔ جنہیں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کریک ڈاون کے موقع پر ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے حریت و انصاف پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم فوری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
مقامی میڈیا نے ان کی گرفتاری کے موقع جیل جانے سے پہلے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ جن میں انہیں جیل کے لیے مختصر سامان لے جاتے اور مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے ماہ جولائی میں منتخب صدر مرسی کی برطرفی کے بعد سے ابتک اخوان کی انتہائی سینئیر قیادت کے علاوہ دو ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مرسی کے حامی سینکڑوں سیاسی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں