.

مصر: فرانس کی 25 سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی

گھانا سے آنے والی خاتون ٹرانزٹ پر ٹھہری، اگلے روز فرانس جانا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سکیورٹی اداروں نے مبینہ طور لاپتہ ہونے والی اس فرانسیسی خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جو قاہرہ پہنچنے کے بعد کنیکٹنگ فلائٹ پکڑنے میں ناکام ہو گئی تھی۔ فرانسی خاتون کو قاہرہ پہنچنے کے اگلے روز اپنی اگلی منزل کیلیے روانہ ہونا تھا۔

پچیس سالہ فرانس کی شہری خاتون گھانا سے قاہرہ پہنچی تھی۔ قواعد کے مطابق خاتون کے بارہ گھنتوں کے ٹرانزٹ کی وجہ سے اس کا پاسپورٹ مصری امیگریشن حکام نے حاصل کر لیا اور اسے ہوٹل جانے کی اجازت دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ائر پورٹ کے سکیورٹی سے متعلق اہلکار فرانسیسی خاتون کے ساتھ ایک قریبی فور سٹار ہوٹل تک گئے۔ اب اگلے روز اس خاتون کو اپنا پاسپورٹ حکام سے لے کر فرانس روانہ ہونا تھا۔

قاہرہ میں فرانس کے سفارتخانے کے ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ خاتون فرانس کی فلائٹ نہیں پکڑ سکی اور وہ لاپتہ ہو گئی ہے۔

سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سفارت خانہ اور فرانس حکومت لاپتہ ہونے والی اپنی شہری کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، جبکہ مصر کے سکیورٹی حکام نے بھی ملک بھر میں اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مصر کی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے کسی سکیورٹی ادارے نے گرفتار نہیں کیا نہ وہ کسی ادارے کی حراست میں ہے۔ ہو سکتا ہے اسے کسی نے اغوا کیا ہو یا وہ اپنی مرضی سے لاپتہ ہو گئی ہو۔