.

سعودی، امریکا تعلقات کو اپنے ٹریک پر رہنا چاہیے: جان کیری

جان کیری پہلی مرتبہ بطور وزیرخارجہ شاہ عداللہ سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ٹریک پر ہی رہنا چاہیے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے شام اور ایران کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کے اختلاف سے پیدا شدہ صورتحال میں بہتری لانے کی غرض سے اپنی ریاض آمد کے موقع پر کیا اور کہا ''دونوں ملک ایک دوسرے کے دیرینہ اتحادی ہیں۔''

جان کیری کا کہنا تھا '' اس وقت کچھ ایسی باتیں ہیں جو ہمیں باہم کرنا ہیں تاکہ ہم دونوں ملکوں کے تعلقات کو یقینی بنیادوں پر ٹریک پے رکھا جا سکے۔'' ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا'' ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ضروری چیزوں کو اچھے طریقے سے مکمل کرنا ہے۔''

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے ملاقات کے علاوہ جان کیری اس اہم دورہ کے دوران پہلی مرتبہ بطور امریکی وزیر خارجہ شاہ عبداللہ سے ملیں گے۔ مبصرین کے مطابق سعودی امریکا تعلقات کے موجودہ مرحلے پر ان کی شاہ عبداللہ سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہو گی۔

جان کیری نے مشرق وسطی کے حوالے سے سعودی عرب کو اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان بہت سی چیزوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جنہیں ہم پہلے ہی توجہ دیے ہوئے ہیں۔''

امریکی وزیر خارجہ نے اس امریکی موقف کو دہرایا کہ ''ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔'' واضح رہے جان کیری سعودی عرب پہنچنے سے پہلے یہی بات مصر میں بھی کہہ چکے ہیں۔

جان کیری ان دنوں عرب ملکوں کے دورے پر ہیں تاکہ سات نومبر سے پہلے انہیں ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں لیں لے سکیں۔