.

دبئی: جدید ترین مرسیڈیز اور آڈیز گاڑِیاں پولیس کےسپرد

مہنگے ترین برانڈز پہلے بھی دبئی پولیس کے فلیٹ کا حصہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس کا تعاقب کرنا اور ناکام رہنا اب قریب قریب ناممکن ہو گیا ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اس کی ملزمان کے تعاقب میں بھاگ دوڑ کو تیز تر کرنے اور نتیجہ خیز بنانے کیلیے اس کے فلیٹ میں مزید پر تعیش اور تیز رفتار گاڑیوں کا اضافہ ہونے والا ہے ۔

لہذا اگر اب آپ کو ایسا لگتا ہے کہ دبئی پولیس کے پاس ایسی گاڑیوں کی کمی ہے جو تعاقب میں کامیاب رہتی ہیں تویہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ دبئی پولیس کے اعلان کے مطابق اس کے پاس پرآسائش اور جدید ترین گاڑیاں صرف حکام بالا یا چند افراد کے پاس نہیں ہوں گی بلکہ ان گاڑیوں اب نچلی اور آپریشنل سطح تک لایا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے دبئی پولیس کے پاس بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز ایس ایل ایس، بینٹلی کنٹیننٹل جی ٹی کوپ، آسٹن مارٹن ون 77، لمبوگرنی ایونٹڈور اور فراری 4 سمیت سبز اور سفید پولیس گاڑیاں موجود ہیں، لیکن انہیں کافی نہِ سمجھا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل موٹر شو کے 12 ویں ایڈیشن کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس افیسر لیفٹیننٹ عبداللہ المتاوی نے'' العربیہ '' کو بتایا کہ مرسیڈیز جی 63، مرسیڈیز ایس ایل 63 اور دو آڈی آر8 گاڑیاں اور نشان سکائی لائن جی ٹی آر کو آئندہ ہفتے دبئی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔