.

دمشق میں وٹی کن کے سفارت خانے پر "ہاون" راکٹوں سے حملہ

حملے میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت دمشق میں وٹی کن کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے"ہاون" راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے' تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹی کن سفارت خانے کے ایک اہلکار المونسنیور جارگیو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کوبتایا کہ سفارت خانے پر"ہاون" راکٹوں سے حملہ علی الصباح کیا گیا۔ ایک راکٹ دمشق کے وسط میں المالکی کالونی میں واقع وٹی کن کے سفارت خانے کی چھت پر گر کر پھٹا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے وقت تمام سفارتی عملے سفارت خانے میں موجود تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ شام میں غیرملکی سفارت خانوں پرحملوں کی خبریں پہلےبھی آتی رہی ہیں۔ کئی سفارت خانوں پرہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔