.

کیری اور اسرائیلی وزیراعظم کا امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرق وسطی کے اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کر کے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جان کیری مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کرنے والے ہیں تاکہ ان سے فلسطینی اتھارٹی کے معاشی اقدامات پر بات چیت کرسکیں۔

واضح رہے طویل تعطل کے بعد جولائی میں شروع کیے گئے امن مذاکرات شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور کچھ اندازہ نہیِں کہ ان مذاکرات میں پیش رفت ہو سکے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات مسئلہ فلسطین کے ''کور ایشوز'' کو حل کرنے میں ناکام ہیں کہ آزاد فلسطینی ریاست کب قائم ہو گی اور یہودی بستیوں کا قیام کیسے رکے گا؟

اب امن مذاکرات کے حوالے سے اختتام اپریل میں متوقع ہیں۔ واضح رہے جان کیری ان دنوں مشرق وسطی کے تفصیلی دورے پر ہیں اور وہ اس سے پہلے مصر اور سعودی عرب کی مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔