.

شام: باغیوں کا فوجی اڈے پر دوبارہ قبضہ، 53 ہلاک

سرکاری فوج نے حلب کے اس بیس پر جمعہ کو قبضہ کیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی باغیوں نے شدید لڑائی کے بعد شام کے اہم شہر حلب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متصل فوجی ائیر بیس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس لڑائی کے دوران 53 سے زائد لوگ مارے گئے ہیں۔

شام کی سرکاری افواج نے جنہیں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی حمایت حاصل تھی جمعہ کی صبح شام کے اس شمالی شہر پر چڑھائی کی تھی۔ جس کے نتیجے میں اس فوجی اڈے المعروف بیس 80 پر قبضہ کر لیا تھا۔

تاہم باغیوں نے القاعدہ جنگجووں کے ساتھ جوابی حملہ کر کے ہفتے کے روز اس اہم اڈے کا دوبارہ قبضہ لے لیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والی آبزرویٹری کے مطابق باغیوں نے وہ فوجی اڈے سے متعلق وہ تمام علاقہ واپس لے لیا ہے جوگزشتہ روز سرکاری فوج کے قبضے میں گیا تھا۔

آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ '' اس لڑائی کے دوران 33 باغی اور 20 سرکاری فوج کے اہلکار مارے گئے ہیں۔