.

شامی اپوزیشن کا جنیوا ٹو میں شرکت پر مشروط اتفاق

امن کانفرنس کا اختتام بشار کے خاتمے کے ساتھ ہونا چاہیے: اپوزیشن اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے شام میں قیام امن، عبوری حکومت کی تشکیل اور سیاسی عمل کی بحالی کی خاطر جنیوا امن کانفرنس میں مشروط شرکت پر باہم اتفاق کر لیا ہے۔ اس امر کا فیصلہ پیر کے روز ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

شام کی اپوزیشن جس میں مختلف الخیال جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے، جنیوا ٹو میں شرکت کیلیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شرائط پر امن کانفرنس سے پہلے عمل ضروری ہے۔ شامی اپوزیشن نے یہ فیصلہ دو دن کے غور و فکر کے بعد کیا ہے۔

اجلاس میں اس امر کی ضمانت مانگی گئی ہے کہ سرکاری فورسز کے زیر محاصرہ علاقوں ریلیف سے متعلق اداروں کی پہنچ ممکن بنائی جائے گی، سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے اور سیاسی حوالے سے انتقال اقتدار ممکن کیا جائے۔

شامی اپوزیشن نے امید ظاہر کی ہے جنیوا ٹو کا اختتام بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کیساتھ ہو گا۔ دوسری جانب بشار رجیم کیخلاف لڑنے والی اسلامی بریگیڈز جنیوا امن کانفرنس کے حق میں نہیں ہیں۔