فورسز کو قیام امن کیلیے وسائل فراہم کرینگے: وزیراعظم لیبیا

بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلا کر اسے صومالیہ بنانا چاہتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے بن غازی میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کو مزید وسائل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہارعلاقے کے مختصر دورے کے موقع پر کیا ہے۔

اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے مسلح گروپوں کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔ صورت حال سے نمٹنے کیلیے علی زیدان نے سکیورٹی فورسز کو زیادہ وسائل مہیا کرنے کا کہا ہے۔

سکیورٹی حکام کی طرف سے سامنے لائَے گئے تمام مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا '' گاڑیوں کی فراہمی، اسلحے کی فراہمی اور دیگر تمام ضروریات پوری کی جائیں گے۔''

علی زیدان نے اس موقع پر کہا '' ملک میں موجود بعض عناصر ایسے بھی ہیں جو انتشار چاہتے ہیں تاکہ ترقی کا عمل روک کر ملک کو صومالیہ بنا دیا جائے، لیکن ایسے لوگوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔''

واضح رہے پچھلے ہفتے کے دوران ایک پبلک پراسیکوٹر اور پانچ سکیورٹی اہلکار پے در پے واقعات میں مارے گئے تھے، جبکہ صرف ایک ماہ قبل خود علی زیدان کو بھی دارالحکومت سے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں