.

فلپائن کیلیے دس ملین ڈالر کی سعودی امداد

امداد کا حکم شاہ عبداللہ نے حالیہ طوفان سے متاثرین کیلیے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی شاہ عبداللہ نے حکم دیا ہے کہ فلپائن میں آنے والے طوفان کے متاثرین کیلیے دس ملین ڈالر کا عطیہ دیا جائے۔ اس امر کا باضابطہ اعلان سعودی وزیر خزانہ ابراہیم العساف نے کیا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ کے مطابق دس ملین ڈالر کی یہ رقم فلپائنی حکومت کے توسط سے اس کے خصوصی اکاونٹ میں منتقل کر دی جائے گی، تاکہ طوفان سے متاثرہ افراد کے کام آ سکے۔

سعودی حکومت کی جانب سے فلپائن میں آنے والے اس تباہ کن طوفان کے بعد تعزیت اور اظہار یک جہتی کیلیے فلپائن کے صدر اکینو کے نام ایک مراسلہ بھی بھجوایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ '' یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ طوفان کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہمارے دوست ملک فلپائن میں اموات واقع ہوئِی ہیں اور نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس صدمے اور نقصان سے اپنے عوام کو نکالنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس موقع پر سعودی عوام کی دلی ہمدردی آپ کے ساتھ۔ ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں آنے والے طوفان کے باعث اب تک 4460 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ فلپائن کی ڈیزاسٹر کونسل کے مطابق نقصان اس سے زیادہ ہوا ہے۔