.

سیناء کے علاقے میں دس مصری فوجی کار بم دھماکے میں ہلاک

مرنے والے فوجی چھٹی پر قاہرہ جا رہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں شمالی سیناء کے شہر العریش میں بدھ کے روز کار بم حملے میں کم سے کم دس مصری فوجی ہلاک ہو گئے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق اس حملے میں 35 فوجی زخمی ہوئے۔

اس سال جولائی کے مہینے میں مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں اقتدار سے بیدخلی کے بعد سے جزیزہ نما سیناء میں القاعدہ سے متاثر جنگجووں کا حالیہ حملہ سب سے زیادہ خوفناک تھا۔

شورش زدہ علاقے میں کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی چھٹی پر قاہرہ جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہلاک کر دیا گیا۔

یاد رہے مصر نے شورش زدہ سیناء میں عسکری کارروائیوں کو کچلنے کے لئے سیکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔