مصری سلامتی کیلیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں: سیسی

سینائی سے دس فوجیوں کی میتیں قاہرہ پہنچنے پر ٹی وی خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری فوج کے سربراہ اور عبوری وزیر دفاع جنرل عبدالفتاح السیسی نے سینائی میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا بھر پور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''ہم مصر کی سلامتی کیلیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔''

جنرل سیسی نے سینائی میں دس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا '' لوگوں کو خبر رہے کہ ہم تمام مصر کی سلامتی کی خاطر جانیں دینے کو تیار ہیں۔''

فوج کے سربراہ نے کہا '' جو بھی فوج اور پولیس کے خلاف ہتھیاراستعمال کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، ہم اس کے خلاف لڑنے کیلیے موجود ہیں، ہم اس کے اس ارادے کو خاک میں ملا دیں گے۔''

واضح رہے بدھ کے روز ایک کار بم دھماکے میں کم از کم دس مصری فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان فوجیوں کی میتیں سینائی سے بدھ کی شام قاہرہ پہنچی تھیں۔ جنرل سیسی نے اس موقع پر کہا '' ہم موت سے ڈرنے والے نہیں ہیں کیونکہ ملک کیلیے مرنے والے شہید ہوتے ہیں۔''

مقبول خبریں اہم خبریں