.

میجر جنرل خمیس مطر المزینہ دبئی پولیس کے سربراہ مقرر

جنرل المزینہ سیکیورٹی اداروں میں اہم عہدوں پر فائر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی محمد بن راشد آل مکتوم نے میجر جنرل خمیس مطر المزینہ کو دبئی پولیس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

میجر جنرل المزینہ سن دو ہزار سے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

انہیں سنہ 2008ء میں الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہی دبئی پولیس کا ڈپٹی چیف مقرر کیا تھا۔

میجر جنرل المزینہ کی دبئی امارت میں سیکیورٹی اور پولیس سروس کے لئے انتہائی شاندار خدمات ہیں۔