.

"ایکسپو2020" کی میزبانی کے بعد اور کامیابیاں حاصل کریں گے: حاکم دبئی

"عوام عالمی نمائش کی میزبانی کو قومی دن کے طور پر منائیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کو سن دو ہزار بیس میں ہونے والی عالمی نمائش کا میزبان چنے جانے پر ملک میں جشن کا سماں ہے۔ اسی جشن کے ماحول میں حاکم دبئی اور ملک کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے"العربیہ" ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کو ایکسپو2020ء کی نمائش میں کامیابی ایک غیر معمولی کامیابی ہے لیکن ہم دنیا کے لیے اس سے بھی حیران کن کامیابیاں حاصل کرکے دکھائیں گے۔

الشیخ محمد راشد آل مکتوم نے متحدہ عرب امارات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ دبئی ایکسپو کی میزبابی کی خوشی اور بیالیسویں قومی دن کو ایک ساتھ منائیں۔ حاکم دبئی نےمتحدہ عرب امارات کے بیالیسویں قومی دن اور ایکسپو میزبانی سے متعلق تقریبات میں بھی شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ راشد آل مکتون نے دنیا کی بلند ترین عمارت "برج الخلیفہ" میں ایکسپو 2020ء کی انتظامی کمیٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ قبل ازیں حاکم دبئی نے جمعرات کے روز دبئی کو ایکسپو کی میزبانی کی خوشی میں تمام تعلیمی اداروں میں ایک روز تعطیل کا بھی اعلان کیا تھا۔