.

خود کش دھماکے سے کم از کم دو شامی ہلاک

دھماکے کا مقصد سرکاری عمارت کو ہدف بنانا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ خود کش دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکہ جسرال اباید کے قرب وجوار میں کیا گیا ہے۔ جس سے متعدد ہلاکتوں کے علاوہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی لندن میں قائم آبزرویٹری کے مطابق اس خود کش حملہ آور کا ہدف کا مقصد سرکاری عمارت لگتی ہے۔

تقریبا تین برسوں پر پھیلی شامی خانہ جنگی کے دوران دارالحکومت کو متعددد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ان خود کش دھماکوں نے شامی افواج کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔