یو اے ای کابینہ کا اجلاس اماراتی جزیرے میں منعقد کرنے کی تیاری

اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پرغور کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدرالشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اپنی کابینہ کا دو روزہ اجلاس جزیرہ صیر بنی یاس کی خلوت اور پرسکون ماحول میں منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حاکم دبئی الشیخ راشد بن محمد نے بتایا کہ جزیرہ صیر بنی یاس میں ہونے والے کابینہ کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے موضوعات سر فہرست رہیں گے۔

دبئٰی میں میڈیا کے نمائندں سے گفتگو کے دوران الشیخ راشد کا کہنا تھا کہ جزیرے کی خاموشی اوراس کے پرسکون ماحول میں دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں تعلیم اور صحت سے متعلق روزانہ پانچ پانچ اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ پہلا دن تعلیمی شعبے پرمرکوز ہوگا جبکہ دوسرے اور آخری دن میں صحت کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ جزیرے میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنا کوئی انوکھی بات نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی امنگوں کے عین مطابق فیصلہ ہے۔

ادھر "یو اے ای" کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جزیرے میں ہونے والے اجلاس میں لٹریچر اور سائنس کے "یک شاخی تعلیمی نظام" کی منسوخی کے ساتھ طلباء کے لیے لازمی اور اختیاری مضامین کی نصاب میں شمولیت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی نصاب کو ویڈیو اورتصویری خاکوں پر مبنی سی ڈیزمیں فراہم کرنے کے طریقہ کار بھی غور کے بعد ایک مکمل الیکٹرانک ایجوکیشن سسٹم لانچ کرنے پر بھی غور ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں