.

شمالی سعودی عرب سرد ہواؤں اور برفانی طوفان کی زد میں

بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک جا پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رواں ہفتے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی ایک نئی لہرائی ہے، جس کے نتیجے میں پیش آئند چند ایام میں ملک کے مختلف حصے بارشوں، برف باری اور تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواؤں کی ایک لہر قطبی سمت سے بحر ابیض کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہی ہے، جس سے جمعرات کی شام تک شمال مغربی سعودی عرب کے علاوہ شمالی لبنان اور مشرقی قبرص میں بھی سردی کی نئی لہرآئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اورشمال مغربی سعودی عرب کے بالائی علاقوں میں 60 سے 65 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جو جمعرات کے روز بھی برقرار رہیں گی، درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی اور مطلع مسلسل ابر آلود رہے گا۔ رات کے اوقات میں بعض مقامات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 12 اور کم سے کم صفر درجے سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

سرد ہواؤں کے باعث شام میں بھی سردی کی نئی لہرآئے گی اگلے چھتیس گھنٹے میں شام کےمختلف علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔