روسی وزیر خارجہ کا غزہ میں اسماعیل ہنیہ سے فونک رابطہ

غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور، فلسطینی کاز کی حمایت کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

روس نے دنیا میں سب سے بڑی کھلی انسانی جیل غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کا عام انسانی زندگی گذارنا ممکن ہو سکے۔ اس امر کا اظہار روس کی ایک ویب سائٹ پر روسی وزیر خارجہ سے منسوب بیان میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ میں فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات چیت کی اور طویل محاصرے کے باعث غزہ میں پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے سیاسی ، سماجی ، معاشی اور سلامتی سے متعلق ایشوز پر تبدلہ خیال کیا۔

روسی وزیر خارجہ کی طرف سے حماس کی حکومت کے ساتھ یہ رابطہ پیر کے روز سامنے آنے والی ان اطلاعات کے بعد ہوا جس میں حماس نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے روسی وزیرخارجہ ایران کا دورہ بھی کر رہے ہیں ۔

بیان میں فلسطین کے بارے میں روسی موقف کااعادہ کیا گیا ہے کہ روس اقوام متحدہ کے فیصلوں کے مطابق فلسطینی عوام کے جائز حق اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ تاکہ فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن اورہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں۔

واضح رہے روسی وزیر خارجہ کا غزہ میں وزیر اعظم کے ساتھ رابطہ ان معنوں میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ اس طرح کی فون کال پہلے ہی ہوئی ہے۔

غزہ میں حماس حکومت کے ترجمان طاہر کے مطابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ایک جانب اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے محمود عباس کے ساتھ امن مذاکرات شروع کر رکھے ہیں اور دوسری جانب اسرائیل نے سالہا سال سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان اس پہلے اعلی سطح کے اس رابطے کے دوران فون پر تقریبا 35 منٹ بات چیت جاری رہی اور وزیر اعظم نے ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں اشیائے ضروریہ کی صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔ اس سے کچھ عرصہ پہلے روس حماس کے نمائندوں کی اپنے ہاں میزبانی بھی کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ حماس جس کی 2007 سے غزہ میں حکومت ہے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر کے اسے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں