.

عراق میں ہلاکتیں جاری، چھ مزید ہلاک

راوں ماہ کے دوران اب تک 190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق مِیں ہفتے کے روز بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت کے قرب و جوار میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

بغداد میں پولیس کے ذمہ داران کے مطابق ہفتے کے روز بغداد کے جنوب مشرقی مضافات میں ایک مارکیٹ کے باہر دھماکے سے تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاکتوں کا دوسرا واقعہ ایک ریستوران کے اندر پیش آیا جہاں بم دھماکے سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ریستوران بغداد کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔

علاوہ ازیں بغداد شہر میں بندوق برداروں نے فائرنگ کر کے ایک کریانہ سٹور کے مالک کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر کے قریب تھا۔ محکمہ صحت سے وابستہ حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ کے دوران اب تک 190 عراقی شہری مارے جا چکے ہیں۔ ان مرنے والوں میں سکیورٹی سے متعلق اہلکار بھی شامل ہیں۔