.

لبنان، اسرائیل کی سرحدی جھڑپ میں اسرئیلی فوجی ہلاک

اسرائِلی فوجی دستے نے گشت کے دوران سرحد عبور کرنے کی کوشش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے ساتھ جڑی سرحد کے علاقے راس النقورہ میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ لبنان کے دفاعی حکام سے متعلق ذرائع نے یہ بات لبنانی میڈیا کو بتائی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس وقت مارا گیا جب اسرائیل کے ایک فوجی یونٹ نے لبنانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ترجمان ٹیلی ویژن المنار کے مطابق لبنانی سکیورٹی فورسز نے گشت پر مامور اسرائیل فوجی دستے کو راس النقورہ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر فائر کھولا ۔

واضح رہے اسی ماہ دسمبر کے آغاز میں حزب اللہ نے اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو جنوبی بیروت میں گھر کے باہر ہلاک کر دیا تھا ۔

دریں اثناء اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا راس النقورہ پر لبنانی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم اسرائیلی اخبار نے کسی فوجی کے زخمی نہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی فوجی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف تھی کیونکہ دہشت گرد کے سرحد کراس کرنے کا شک ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دہشت گرد کیلیے ہی فائر کھولا تھا۔