ٹریفک رولز توڑنے پر شہری کو ایک گھنٹے میں 15000 درہم جرمانہ

اماراتی نوجوان کا پولیس کے سامنے آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا وعدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کے شوقین مزاج منچلے کو ایک گھنٹے میں ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر پندرہ ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔

اخبار"امارات الیوم" کے مطابق ٹریفک قانون کی بہ تکرار خلاف ورزی کے مرتکب نوجوان کو پولیس نے حراست میں لیا۔ اس نے ٹریفک پولیس سے آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس نے اس کی "بی ایم ڈبلیو" ماڈل کی کار سات ماہ کے لیے ضبط کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18 سالہ نوجوان [ح۔ ع] کی ٹریفک قانون کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔ بار بار ٹریفک قانون کی خلاف وزیوں پر پندرہ ہزار جرمانے کے بعد پولیس نے ملزم سے وعدہ لیا کہ وہ دوبارہ یہ حرکت نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق منچلے نوجوان کو دبئی کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے بار بار جرمانہ کیا جاتا لیکن وہ ایک بار جرمانہ ادا کرنے اور پولیس کی وارننگ کے بعد دوبارہ قانون توڑنے کا ارتکاب کرتا۔ اسے زیادہ تر جرمانہ پرخطر انداز میں ڈرائیونگ، حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے، خطرناک طریقے سے اورک ٹیک، سرخ اشارے توڑنے، ٹریفک پولیس کے اشارے پر گاڑی مزید تیزی سے بھگانے اور گاڑی کی نمبر پلیٹ غائب کرنے پر کیے گئے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کوئی ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کی کار سات ماہ تک ضبط کرلی ہے۔ بھاری جرمانہ ادا کرنے والے نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بار بار خطرے میں ڈالتا رہا ہے۔ وہ 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلاتا اور ٹریفک قوانین کی کئی دیگر خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔

دبئی ٹریفک پولیس چیف میجرجنرل محمد سیف الزفین نے"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ پولیس کی خواہش ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان پولیس سے فرار کے بجائے رضاکارانہ طور پر حکام سے رابطہ کریں تاکہ وہ بھاری جرمانہ اور گاڑیوں کی ضبطی سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خطرناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔ وہ پولیس سے بچ گئے تو کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں وہ یا تو زخمی ہوتے یا اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں دبئی ٹریفک پولیس چیف نے کہا کہ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے بعض واقعات میں گاڑی مستقل طور پر ضبط کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب کو نہ دینے کی سفارش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں