سنہ 2014ء بحرانوں کا سال ہو گا: لبنانی خاتون ماہر فلکیات

جیکلین نے 2013ء میں ایران ۔ امریکا ڈیل کی نشاندہی کی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

لبنان کی ماہرِ فلکیات خاتون نجومی جیکلین عقیقی نے 2014ء کو بحرانوں کا سال قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کی تحقیق کی بنیاد کسی کالے یا سفید علم، تعویذ گنڈے، جادو ٹونے اور خیالی کہانیوں پر نہیں بلکہ وہ ستاروں کی چال کے گہرے مطالعے کے بعد ہی کوئی رائے دیتی ہیں۔

جیکلین عقیقی نے ان خیالات کا اظہار "العربیہ" ٹیلی ویژن کے فلیگ شپ پروگرام "پوائنٹ آف آرڈر" میں گفتگو کے دوران کیا۔ پروگرام کے میزبان حسن معود سے گفتگو کرتے ہوئے جیکلین عقیقی نے اپنے فیصلوں، تجاویز اور مشوروں کا بھرپور دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ستاروں کا ہفتہ وار احوال بیان اور مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے حقیقی پیشن گوئی کرتی ہوں۔ لوگ میری پیشن گوئی پر یقین کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں اپنے معمولات زندگی تربیت دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عقیقی کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے فن میں میرے شوہر مسٹر نزیہ نے میری بہت معاونت اورحوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے اندرون اور بیرون ملک سے لاکھوں مداحوں کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پیشین گوئی پڑھنے والوں کی تعداد سات لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا بہت زیادہ وقت ستاروں کی گردش کے مطالعے میں صرف کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس میں ہم معلومات تو جمع کر لیتے ہیں لیکن یہ کام ذریعہ معاش نہیں بن سکتا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود بھی ستاروں کی روشنی میں اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لاتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ "میں ویسے ہی بہت محتاط رہتی ہوں اس لیے مجھے ستاروں کی گردش کے مطابق اپنے معمولات تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی"۔

عقیقی کا کہنا تھا میں ان قائدین اور زعماء کو مشورے دیتی ہوں جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے۔ میرا کام صرف ایک نصیحت کرنا ہے، میں سیاست، مذہب اور امن امان کے مسائل میں اپنی رائے نہیں ٹھونستی۔ میں اپنے قارئین کو یہ مشورہ دیتی ہوں کہ وہ بعض کاموں کو ستاروں کے مدار کے بدلنے تک موخر کردیں۔

جیکلین عقیقی کا کہنا تھا کہ سنہ 2013ء مشکلات کا سال تھا، لیکن اس میں کچھ اچھی خبریں بھی تھیں۔ میری معلومات کے مطابق سنہ 2013ء میں امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل کی توقع بھی تھی لیکن میں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا۔ میرے خیال میں سنہ 2014ء زیادہ مشکلات اور بحرانوں کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برج اسد سال 2013ء کے لیے بھاری ثابت ہوا لیکن آئندہ سال یہ اپنا مدار تبدیل کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں