.

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر جوابی میزائل حملہ

لبنانی سرحدی علاقے میں 20 اسرائیلی گولے گرنے کی اطلاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے اتوار کے روز علی الصباح جنوبی لبنان پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی جنوبی لبنان سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں کا جواب بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی حملے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

لبنان کے سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ اسرائیل سے داغے جانے والے 20 راکٹ سرحدی علاقے "العرقوب" میں گرے ہیں۔ اس حملے سے چندے قبل نامعلوم سمت سے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی جنوبی لبنان میں کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کے طور پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی ریڈیو نے بھی جنوبی لبنان سے داغے گئے راکٹ حملے شمالی اسرائیل میں گرے ہیں تاہم ان میں کس قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان نے درمیان 16 دسمبر کو ایک سرحدی جھڑپ کے بعد بارڈر پر حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ لبنانی فوج کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔