.

یو اے ای میں ماہانہ ایک ارب 60 کروڑ درہم کی موبائل فون کالز

"موبائل اخراجات میں مقامی اور تارکین وطن برابر ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رواں کی آخری سہ ماہی کے دوران شہریوں نے موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر ماہانہ دو ارب 17 کروڑ درہم کی خطیر رقم صرف کی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یو اے ای میں کا ایک شہری موبائل فون کالز پر اوسطاً 104 درہم، لینڈ لائن کالز پر 79 درہم اور انٹرنیٹ سمیت مجموعی طور پر 395 درہم کی رقم خرچ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موبائل فون کے استعمال پر ماہانہ ایک ارب 60 کروڑ درہم اوسطا خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ لینڈ لائن فون کالز پر ماہانہ مجموعی طور پر 163.5 ملین درہم اور انٹرنیٹ سہولت کے استعمال پر 405.6 ملین درہم صرف کیے جاتے ہیں۔

مجموعی طورپر یہ رقم 02 ارب 17 کروڑ درہم سے زیادہ بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی باشندے اور غیر ملکی شہری فون اخراجات میں مساوی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بنیادی وجہ انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار ہے، جو دیگر خلیجی ملکوں کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے۔