لبنانی فورسز کی سرحدی علاقے میں شامی طیاروں پر فائرنگ

شامی طیاروں کی عرسل کے نزدیک لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی فوج نے اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شام کے دو جنگی طیاروں کی جانب فائرنگ کی ہے۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے شام کے دو جنگی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف وزری پر طیارہ شکن میزائل داغا ہے۔اس سے پہلے شامی طیاروں نے لبنان کے مشرقی شہر عرسل کے نزدیک واقع سرحدی علاقے پر بمباری کی تھی۔

لبنانی فوج یا شامی حکومت کی جانب سے اس واقعہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔شام میں گذشتہ پونے تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ لبنانی فوج نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شام کے جنگی طیاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔

شامی فوج ماضی میں سرحدی علاقے سے فرار ہو کر شام کی جانب جانے والے باغی جنگجوؤں پر توپ خانے سے گولہ باری اور جنگی طیاروں سے بمباری کرتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں