.

رمادی میں عراقی فوج کا آپریشن شروع

فرقہ وارانہ کشیدگی کے تناظر میں آپریشن کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فوج نے اتوار کے روز رمادی میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس شہر پر گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف باغیوں کا کنٹرول ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد دستیاب ہے جب کہ شہر میں ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوجی ترجمان محمد العسکری نے اس آپریشن کی تصدیق سرکاری ٹی وی چینل پر کی۔

عراقی فوج یہ آپریشن ایک ایسے موقع پر کر رہی ہے، جب ملک میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔