.

صدر متحدہ امارات روبصحت ہیں: اماراتی وزارت

شیخ خلیفہ بن زید النہیان پر جمعہ کے روز فالج کا حملہ ہوا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان فالج کے ایک حملے کے باعث ہونے والی سرجری کے بعد اب روبصحت ہیں۔ اس امر کا اعلان صدارتی امور سے متعلق وزارت نے ہفتے کے روز کیا ہے۔

وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جمعہ کے روز فالج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے شیخ خلیفہ بن زید النہیان 2004 میں متحدہ عرب امارات کے صدر بنے تھے، تاہم ان کی بیماری یا صحتیابی کے بارے میں وزارت نے مزید کچھ نہیں بتایا ہے۔

عالمی رہنماوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی ہے اور انہیں گلدستے بھجوائے ہیں۔