.

کیمیائی ہتھیار: دوسری شپمنٹ شامی بنرگاہ سے منتقل

منتقلی کیلیے ناروے اور ڈنمارک کے کارگو جہازوں کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلیے دوسری شپمنٹ شام سے منتقل کر لی گئی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی یہ منتقلی امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کے ادارے او پی سی ڈبلیو اور امریکا و مغربی ممالک کی مشترکہ کوششں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی پہلی شپمنٹ سات جنوری کو شام سے سمندر کے راستے دوسری جگہ منتقل کی گئی تھی۔ اب تقریبا بیس دن بعد دوسری شپمنٹ مکمل کی گئی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی تصدیق کے بعد لتاکیہ کی بندرگاہ سے ان ہتھیاروں کو ڈنمارک اور ناروے کے کارگو جہازوں کے ذریعے اگلی منزل پر روانہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے توثیق شدہ امریکا روس معاہدے کے مطابق شامی کیمیائی ہتھیاروں کو 30 جون تک تلف کیا جانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں لگ بھگ ایک سو ماہرین شام کے جنگ زدہ طول و عرض میں پھیلے تقریبا 50 مراکز سے کیمیائی ہتھیاروں کی سمندر تک منتقلی ممکن بنا رہے ہیں۔