.

حلب پر بمباری سے کم از کم چھ افراد ہلاک

عمارات اور گاڑیاں تباہ، ہلاک ہونے والے نقل مکانی کر رہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی افواج نے باغیوں کے زیر قبضہ حلب شہر کے شمالی علاقے میں بمباری کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بات انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے سرگرم کارکنوں کے ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

حلب میڈیا سنٹر سے وابستہ ایک کارکن حسان ابو فیصل اور احمد الاحمد کا کہنا ہے کہ بمباری سے متعدد عمارات خاکستر ہو گئیں اور کم از کم دس گاڑیاں بھی جل گئیں۔

اس بمباری کی زد میں آ کر مارے جانے والے افراد کی اکثریت اس علاقے سے نقل مکانی کی کوشش میں تھی کہ اچانک بمباری نے انہیں لقمہ اجل بنا دیا۔

شامی حکومت کی افواج حب اور اس کے مضافات کو کافی عرصے سے نشانہ بنا رہی ہیں اور بمباری ان کا معمول ہے۔ بمباری کی وجہ سے یہ شہر تباہی کا منظر پیش کرتا ہے۔