لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ میں کار بم دھماکا

ہفتے کے روز ہونے والا دھماکا ایک ماہ کے دوران دوسرا واقعہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ الھرمل سٹی میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا ہفتے کی شام شہر کے مصروف پیڑول پمپ پر ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق الھرمل شہر میں ایتام پٹرول پمپ کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا ہے، تاہم ذرائع نے دھماکے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایک ماہ سے کم مدت کے دوران الھرمل شہر میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ مشرقی لبنان کا یہ شہر حزب اللہ کا اہم مرکز شمار ہوتا ہے۔

لبنان کی ہلال احمر کے مطابق گذشتہ مہینے کی سولہ تاریخ کو بارود سے بھری کار کے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور 36 دوسرے زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں