امارات ائر لائن کے کیبن پر حملے کی پاداش میں سری لکن شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسٹاک ہوم میں سویڈش حکام نے ایک سری لکن شہری کو متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ائر لائن کے ایک کیبن پر حملہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔ طیارہ دبئی سے اسٹاک ہوم جا رہا تھا کہ سویڈن کے صدر مقام پر آرلنڈ ہوائی اڈے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

میڈیا آفس کے بیان کے مطابق امارات ائر لائن کی پرواز ُٰEK 0157 میں سوار 35 سالہ سری لکن شہری نے اس وقت اچانک جہاز میں چیخنا چلانا شروع کر دیا جب جہاز میں حفاظتی بند باندھنے کے نشان آن تھے۔ اس دوران اس سے حفاظتی بند کھول کر پائیلٹ کے کاک پٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم جہاز کے عملے نے اس پر قابو پا لیا، جس کے بعد حکام کو اطلاع دینے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں