.

اقوام متحدہ کے زیر حراست دو کارکن رہا، 19 تاحال زیرحراست

زیر حراست زیادہ تر کارکنوں کا شام سے ہی تعلق ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے دو امن کارکنوں کو شام میں رہا کردیا گیا ہے۔ یو این امن کار کنوں کو چند دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم گرفتار کیے گئے تمام یو این امن کارکنوں کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔

عالمی تنظیم اپنے تمام کارکنوں کی رہائی کیلیے کوشاں ہے تاکہ وہ جلد سے شام میں حراست سے نکل سکیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیرسکی سے اس بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ابھی تک 19 امن کارکن شام میں زیر حراست ہیں۔

ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ یو این کارکن کس کی حراست میں ہیں تاہم یہ بتایا ہے کہ زیادہ تر کارکنوں کا تعلق شام ہی سے ہے

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان الحق کے مطابق دو رہا کیے گئے امن کارکن بھی شام کے شہری ہیں۔ اس سے پہلے پچھلے سال ماہ مئی میں اغوا کیا گیا اقوام متحدہ کے ایک کارکن کو اکتوبر 2013 میں رہائی ملی تھی۔