'العربیہ' کے برادر نیوز چینل 'الحدث' کی نشریات کا باقاعدہ آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوز چینل نے ہفتے کے روز اپنے برادر چینل العربیہ الحدث کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ العربیہ الحدث علاقے میں ہونے والے پیش رفت سے اپنے ناظرین کو چوبیس گھنٹے آگاہ رکھے گا۔

العربیہ الحدث میں تفصیلی خبریں، سیاسی مباحثے اور دن بھر براہ راست خبروں کے نشریئے پیش کئے جاَئیں گے۔

العربیہ نیوز چینل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیل خطیب کے مطابق الحدث نئی نیوز سروس ہے، اس میں تمام تر توجہ خبروں پر مرکوز رکھی جائے گی، اس میں ریکارڈ شدہ پروگرام نہیں پیش کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر خطیب نے مزید کہا کہ العربیہ الحدث میں کھیلوں اور کاروبار کی خبریں شامل نہیں ہوں گی۔ یہ چینل عرب خطے کے سلگتے ہوئے سیاسی واقعات کی خصوصی کوریج کرے گا۔

العربیہ الحدث اپنی بھرپور سکرین کوریج کے علاوہ اپنی از سر نو شروع کی گئی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اپنی نشریات کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں