ایران کیساتھ ڈیٹو نیٹر سے متعلق معاہدہ پہلا قدم ہے۔ چیف انسپکٹر

سات جہتی معاہدے سے ایرانی اطلاعات اور ضروریات کا جائزہ لیا جا سکے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جوہری معاملات کیلیے اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے طور پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے چیف انسپکٹر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کا ڈیٹو نیٹرز کے استعمال کے حوالے سے وضاحتی وعدہ صرف ایک ابتدائی اقدام ہے۔

انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے چیف انسپکٹر تیرو وارجورانٹا نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا '' یہ پہلا مرحلہ ہے جواب طے کیا گیا ہے۔'' انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران سے واپسی پر رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

چیف انسپکٹر کے مطابق '' ابھی بہت سارے ایشوز طے ہونے والے باقی ہیں اس لیے ہم پی ایم ڈی سے شروع کر رہے ہیں۔''

اس سے پہلے ہفتے کے روز ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ سات جہتی عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

اس معاہدے کے مطابق ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے اور وضاحت دینے کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ عالمی ادارہ ایران کے بیان کردہ حقائق اور اس کی تسلیم شدہ ضرورتوں کا جائزہ لے سکے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں