.

اردن کے شاہ عبداللہ کی اوباما سے صحرائی ملاقات آج ہوئی

یاہو کی امریکا آمد اور اوباما کے سعودیہ جانے سے پہلے کی اہم ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر براک اوباما آج اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ کیلیفورنیا کے صحرائی علاقے میں مشرق وسطی کے حوالے سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں اردن پر پڑنے والے شامی پناہ گزینوں کےغیر معمولی بوجھ پر بھی بات ہو گی۔

یہ سربراہی ملاقات اگلے ماہ مارچ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے موقع پر اوباما سے ہونے والی ملاقات سے پہلے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اسرائیل امن مذاکرات کے بعد غرب اردن میں اپنی افواج کی مستقل تعیناتی چاہتا ہے۔ جبکہ صدر اوباما ماہ مارچ ہی کے اواخر میں سعودی عرب کے دورے پر ہوں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کی طرح اس موقع پر بھی ایران امریکا تعلقات اور ایرانی جوہری پروگرام اہم موضوعات ہوں گے۔

اوباما اپنے شاہی مہمان کے ساتھ شام کے بارے میں اس اہم بیان کہ ''شام ٹوٹ رہا ہے ۔'' کے صرف دو دن بعد باہم ملاقات کر رہے ہیں۔ جبکہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیمز کلیپر کے مطابق خانہ جنگی نے شام کو آسمانی آفت کے طور پر گھیر رکھا ہے۔'' شامی پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد اردن میں منتقل ہوئی ہے اب تک تقریبا چھ لاکھ شامی پناہ گزین نقل مکانی کر کے اردن پہنچ چکے ہیں۔

امکان ہے کہ صدر اوباما اور شاہ عبداللہ کچھ دیر غیر رسمی موضوعات پر گپ شپ کریں گے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان 2008 سے اس وقت سے قریبی تعلقات ہیں جب شاہ عبداللہ نے سینیٹر اوباما کو اردن کے دورے کے موقع پر اپنے ایک محل میں کھانے کے بعد اپنی چاندی کی طرح چمکتی مرسڈیز خود چلاتے ہوئے ائیر پورٹ پر چھوڑا تھا۔