.

لیبیا کے فوجی ڈاکٹروں کا طیارہ تیونس میں گر کر تباہ

تین ڈاکٹروں اور دو مریضوں سمیت 11 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیوتس کے دارالحکومت کے جنوب میں لیبیا کی فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ لیبیا کی فوج کا یہ طیارہ طبی سہولتیں فراہم کرنے والے فوجی شعبے سے متعلق تھا۔

طیارہ تباہ ہونے سے کم از کم گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان میں طیارے کے عملے کے علاوہ طبی عملے کے لوگ بھی شامل ہیں

تیونس کے حکام نے اس طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے حکام کے مطابق طیارہ کے حادثے کے موقع پر تین ڈاکٹر ، دو مریض اور چھ عملے کے ارکان سوار تھے۔

حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف متعلقہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں، تاہم فوری طور پر طیارے کے کریش ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ واضح رہے طیارے پر سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔