اسرائیلی حملوں کا جواب دیں گے، حزب اللہ کا اعلان

جوابی کارروائی کیلیے وقت اور جگہ کا انتخاب خود کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی شیعہ عسکری ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیلی فضائی حملوں کا جواب دنیے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے یہ اعلان بدھ کے روز سامنے آیا ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان المنار ٹیلی ویژن کے ذریعے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کیلیے جگہ اور وقت کا انتخاب حزب اللہ خود کرے گی۔

اس بیان میں اسرائیلی حملوں کو لبنان کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے۔ لہذا کہا گیا ہے کہ '' اس جارحیت کا ٹھیک ٹھیک جواب دیا جائے گا۔ ''

واضح رہے سکیورٹی سے متعلق ذرائع نے '' العربیہ '' کو پیر کی رات دیر سے بتایا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان اور شام کی سرحد سے متصل حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکام نے ان حملوں کی تصدیق نہ کی۔

اگلے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی حملوں سے متعلق ان رپوٹس پر کسی تبصرے کے بغیر سیدھا سیدھا یہ کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے ہر طرح کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ، اگرچہ انہوں نے ان تیاریوں کی تفصیل جاری کرنا پسند نہیں کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں