.

مصر: سینائی میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش

رواں سال کے دوران چوتھی بار گیس پائپ لائن پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عسکریت پسندوں نے اردن کو گیس سپلائی کرنے کا ذریعہ بننے والی مصر گیس پائپ لائن کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔ رواں سال کے دوران سینائی میں گیس پائپ لائن پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

عسکریت پسندوں نے تازہ کارروائی گیس پائپ لائن کے نیچے بارود رکھ کر دھماکہ کیا جس سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ دہشت گردی کی یہ تازہ کارروائی سینائی شہر عارش کے قریب کی گئی ہے۔

واقعے کے کچھ ہی دیر بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں، ایمبولینسز جائے دھماکہ کی طرف روانہ کر دی گئیں، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے دستے بھی اس علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی ماہ گیارہ فروری کو ایسی ہی ایک کارروائی سینائی کے صنعتی علاقے میں کر کے گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر سینائی کے علاقے میں مصری فوج تعینات کی جا چکی ہے۔